کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے پر پولیس موبائل وین الٹ گئی،چار اہلکار شہید

Jun 30, 2024 | 10:19:AM
کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے پر پولیس موبائل وین الٹ گئی،چار اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلیم میرانی)کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر ٹائی راڈ ٹوٹنے سے پولیس موبائل وین الٹ گئی، حادثے میں چار پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

 حادثے کے نتیجے میں موبائل میں سوار چار پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ حادثے کی شکار پولیس موبائل ایس ایس پی کے سکواڈ میں شامل تھی، شہید اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روڈ حادثہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت محمد وسیم، وقار احمد، غلام یاسین، محمد اسماعیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعہ مچھی بند انڈس ہائی وے پر پیش آیا۔