ٹی 20 ورلڈکپ: انوشکاشرما نے اپنی بیٹی کی پریشانی کی وجہ بتادی

Jun 30, 2024 | 10:36:AM

(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی وامیکا کی اہم فکر کے حوالے سے انکشاف کردیا۔

بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا,جہاں بھارتی کرکٹرز نے اسٹیڈیم میں خوب جشن منایا اور اپنے فیملی میمبرز سے گلے لگ کر روتے بھی نظر آئے تو وہیں سوشل میڈیا پر بھی بھارتی ٹیم کو مداحوں کی جانب سے محبت ملی۔

 شوبز ستاروں نے بھی بڑھ چڑھ کر بھارتی ٹیم کو سراہا اور انہیں میں سے ایک انوشکا شرما تھیں جنہوں نے انسٹاگرام پر ویرات کوہلی اور ٹیم کیلئے تعریفی کلمات کا استعمال کیا۔

انوشکا شرما نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں بھارتی ٹیم کی فتح  اور اس کے بعد کھلاڑیوں کے جشن مناتے ہوئے یادگار لمحات شامل کیے۔

اس پوسٹ میں شامل تصاویر میں خوشی کے آنسو آنکھوں میں لیے بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر شامل تھیں اور اسی کے حوالے سے اداکارہ نے کیپشن بھی لکھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ "کھلاڑیوں کو روتا دیکھ کر ہماری بیٹی (وامیکا) کو سب سے زیادہ فکر اس بات کی تھی کہ وہاں تمام کھلاڑیوں کے پاس کوئی نہ کوئی ایک شخص لازمی ہے ناں جو انہیں گلے لگا لے"۔ 

یہ بھی پڑھیں:روہت شرما کابھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائر منٹ کا اعلان

انوشکا شرما نے مزید لکھا کہ "جی میری پیاری بیٹی ان کو 1.5 ملین عوام نے گلے سے لگالیا ہے، کیا شاندار اور لیجنڈری فتح تھی، بہت بہت مبارک",اس شاندار فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نےٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ کوہلی 76، اکشر 47 اور شیوام دوبے 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 یاد رہے کہ بھارت دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فاتح قرار پایا ہے اور اس سے قبل 2007 میں بھارت کو یہ اعزاز حاصل ہوا تھا۔

مزیدخبریں