نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے بچوں سمیت 9 افراد ہلاک، کئی گھر تباہ

Jun 30, 2024 | 11:01:AM
نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے بچوں سمیت 9 افراد ہلاک، کئی گھر تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیپال کے مغربی علاقے میں مون سون بارش کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 3 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور کئی گھر تباہ ہوگئے۔

 مون سون سیزن کی موسلادھار بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور اس کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہوئے اور ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کھٹمنڈو سے 156 میل دور ضلع گلمی کے گاؤں ملیکا میں لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوئے۔خاندان کے افراد گھر میں سو رہے تھے کہ ان کا گھر لینڈ سلائیڈ کی زد میں آگیا۔

دوسرے ضلعے سیاگجا میں لینڈ سلائیڈ سے ایک خاتون اور ان کی تین سالہ بیٹی ہلاک ہوئی، اسی طرح ضلع بگلنگ میں بھی لینڈ سلائیڈ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

  واضح رہے کہ نیپال میں جون کے وسط سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈ، سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے مجموعی طور پر 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مون سون سیزن کے دوران نیپال کے خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں ہر سال لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور سیکڑوں ہلاکتیں رپورٹ ہوتی ہیں۔