شادی کی تقریب میں دھماکا، 19 افراد زخمی

Jun 30, 2024 | 11:34:AM

  (ویب ڈیسک)ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوز گڑھی مقبل میں شادی کی تقریب میں ہینڈ گرنیڈ کا دھماکا ، دھماکے سے بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوز گڑھی مقبل ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ہینڈ گرنیڈ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے سے بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صدہ پہنچا دیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا شادی کی تقریب میں موجود ایک شخص کی جیب میں رکھے ہینڈ گرینڈ کے پھٹنے سے ہوا۔

مزیدخبریں