کراچی: ماڑی پور کے قریب مسافر بس حادثہ کا شکار ، 7 افراد جاں بحق

Jun 30, 2024 | 12:16:PM
کراچی: ماڑی پور کے قریب مسافر بس حادثہ کا شکار ، 7 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) ماڑی پور کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق بس میں سوار افراد سیر کیلئے جا رہے تھے کہ کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب بس کو حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جان سے چلے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے، تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی۔

دوسری جانب نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔