خلیل الرحمان قمر لائیو شو میں  آپے سے باہر ، لڑکی کو کھری کھری سنا دیں، ویڈیو وائرل

Jun 30, 2024 | 12:30:PM
خلیل الرحمان قمر لائیو شو میں  آپے سے باہر ، لڑکی کو کھری کھری سنا دیں، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)موٹیویشنل سپیکر ساحل عدیم سے لائیو شو میں لڑکی نے معافی مانگنے کا کہا جس پر پروگرام میں بطور میزبان شرکت کرنے والے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کا پارہ ہائی ہوگیا. ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق نجی چینل کی جانب سے پیش کئے جانے والے پروگرام ’ مکالمہ خلیل الرحمان ‘ مختلف جامعات سے آئے طلبا و طالبات نے شریک ہوئے، پروگرام میں موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم نے کہا ملک کی 95 فیصد خواتین جاہل ہیں جس پر ایک لڑکی سے رہا نہ کیا اور سوال کیا ، انہوں نے 95 فیصد خواتین کو جاہل کہا میں چاہوں کی یہ سب سے پہلے خواتین سے معافی مانگیں، یہاں بیٹھ کر ایک مرد یہ فیصلہ نہیں کرسکتا کہ کتنے فیصد خواتین جاہل ہیں، دوسری بات جو آپ نے طاغوت  کی ہے کیا آپ جانتے ہیں اسلامی نظریاتی کونسل کا کیا ردعمل ہوگا، آپ کو پہلے معافی مانگنی چاہیے۔

 ساحل عدیم نے جواب دیا جس کو ایک چیز کا پتہ نہ ہو تو اس کو کیا کہتے ہیں؟ اس کو جاہل اس لئے کہیں گے کہ جاہل کو جاہل کہنا اسلام  میں پہلا فرض ہے، لڑکی نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا، آپ نے جاہل کہہ دیا تو آپ معافی مانگ لیں، آپ کا کیا جاتا ہے،ا س پر ساحل عدیم نے کہا میں اس بات پر معافی مانگتا ہوں میری بچیاں جاہل ہیں اور قوم سے معافی مانگتا ہوں، ’’اسلام میں ذمہ ایسے لیتے  ہیں کہ میں ساحل عدیم ذمہ دار ہے‘‘ لاہور میں بیٹھی ہوئی بندی کو  طاغوت کا نہیں پتہ۔

 معاملہ مزید اس وقت بگڑا جب لڑکی اپنی بات پر ڈٹی رہی جس پر پروگرام میں موجود معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان طیش میں آگئے اور لڑکی سے کہا یہ کیا طریقہ ہے گفتگو کا بدتمیزی مت کرو!