ٹی 20 ورلڈکپ میں جیت کے بعد بھارتی کرکٹرز کا سٹیڈیم میں بھنگڑا، ویڈیو وائرل

Jun 30, 2024 | 12:57:PM

(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فاتح کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے بعد بھارتی ٹیم کی جشن مناتے ہوئے اسٹیڈیم میں کیے گئے بھنگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

یاد رہے کہ بھارت دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فاتح قرار پایا ہے اور اس سے قبل 2007 میں بھارت کو یہ اعزاز حاصل ہوا تھا۔

بھارتی کھلاڑی کی اس شاندار فتح کے بعد اسٹیڈیم میں متعدد خاص لمحات دیکھنے کو ملے، جہاں کھلاڑی خوشی کے مارے روتے نظر آئے وہیں بعض اپنی اہلیہ کے گلے لگ کر انہیں اپنی خوشی میں برابر کا شریک قرار دیتے دکھے۔

اسٹیڈیم جہاں کھلاڑیوں کے خوشی کے آنسو سے تر ہوا وہیں کھلاڑیوں کے بھنگڑے نے ایک سماں باندھ دیا۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی بھارتی کھلاڑیوں کے رقص کی ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غیر ملکی سر زمین پر دہشتگردی، امریکا نے مودی سرکار سے جواب طلب کر لیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کھلاڑی جیت کا جشن مناتے ہوئے بھنگڑا کر رہے ہیں اور اس دوران وہ سب اپنی ایک الگ دنیا میں مگن ہیں۔

ویڈیو میں ویرات کوہلی، ارشدیپ سنگھ اور رِنکو سنگھ کو بھارتی پنجابی گلوکار دلیر مہندی کے مشہورِ زمانہ گیت ’تنک تنک تن‘ پر پُرجوش بھنگڑا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں بھارتی کرکٹ فینز اپنی بے انتہا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بھنگڑے کو ان کے دل میں ہونے والے جشن کے مماثل قرار دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں