مریم نواز کی ہدایات پر افسران متحرک، کمشنر ، ڈی جی ایل ڈی اے، ایم ڈی واسا کے شہر بھر کے دورے

Jun 30, 2024 | 14:32:PM
مریم نواز کی ہدایات پر افسران متحرک، کمشنر ، ڈی جی ایل ڈی اے، ایم ڈی واسا کے شہر بھر کے دورے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور متحرک ہو گیا۔

  تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور زید بن مقصود ، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ شہر بھر کا دورہ کیا۔نشیبی علاقوں قرطبہ چوک ،لکشمی چوک سمیت شہر بھر کی اہم شاہراہوں اور انڈر پاسز کا معائنہ ،نشیبی علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت  کی گئی۔
 
 کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ تمام ہیوی مشینری اور آلات کو چیک کریں اور انہیں سٹینڈ بائی پر رکھیں،عوام کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات  بھی کی  گئی۔

 اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مون سون کیمپس پر تیاریوں کو سراہا  اورمزید بارشوں سے قبل تمام ڈسپوزل اسٹیشن کی سکرینوں کو صاف رکھنے کی ہدایت  کی۔