آئین پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق دیئے گئے ہیں:حافظ محمد طاہر اشرفی

Jun 30, 2024 | 14:52:PM
آئین پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق دیئے گئے ہیں:حافظ محمد طاہر اشرفی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ یکم محرم کو ملک بھر میں یوم حضرت فاروق اعظم منایا جائیگا۔

پریس کانفرنس کے دوران  چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی  کا کہنا  تھا کہ محرم الحرام میں پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنسز منعقد ہوں گی،علماء کرام انتہا پسندی کی سوچ کو مسترد کرتے ہیں۔
 ان کا کہنا تھا کہ مقدسات کی توہین کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئیگا،کسی کو کافر قرار دینا صرف ریاست کے پاس شرعی اختیار ہے۔آئین پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق دیئے گئے ہیں۔ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان میں غیر مسلموں کے حقوق کو سلب نہ ہونے دیا جائے۔بدقسمتی ہے کہ دین کا نام لیکر خواتین کی تعلیم پر بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
خواتین کو وراثت دینا اور تعلیم حاصل کرنا فرض ہے،قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے محرم الحرام میں مجالس اور کانفرنسز کرنے کی اجازت ہے۔عزم استحکام پاکستان کے تحت قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے۔عزم استحکام پاکستان پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات پر مذاکرات کئے جائیں۔موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ ملک میں قرضے کی بجائے سرمایہ کاری کروائی جائے۔
 حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا کہ امریکی کانگرنس میں پاکستان کے متعلق قرارداد قابل مذمت و افسوس ہے،فلسطین میں بچوں اور عورتوں کی شہادتوں پر امریکہ خاموش ہے،قرارداد منظور کر کے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے، مداخلت قابل قبول نہیں۔
اسمبلی میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے امریکی قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔ابسولیٹلی ناٹ کہنے والوں نے امریکی مخالف قرارداد کی حمایت کیوں نہیں کی۔