عمرہ کرایوں میں کمی ،پی آئی اے نے خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید حمد) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے مدینہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے۔ لاہور،اسلام آباد سے مدینہ منورہ کا دوطرفہ کرایہ86ہزار علاوہ ٹیکس ہوگا جبکہ کراچی سے مدینہ منور ہ کا دوطرفہ کرایہ76ہزارعلاوہ ٹیکس ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عمرہ ٹکٹ تقریباً1لاکھ20ہزار روپے کاتھا۔
رعائتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، رعایتی کرایوں پر سفر کی سہولت 15جولائی تک ہوگی.