پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے کا فیصلہ کر لیا

Jun 30, 2024 | 16:25:PM

(عثمان خادم کمبوہ)پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں جلسے کا فیصلہ،انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق لاہور جلسہ 6 جولائی کے اسلام آباد جلسے کی کامیابی سے مشروط ہے، یعنی اگر6 جولائی کو اسلام آباد جلسہ کامیاب رہا تو پی ٹی آئی لاہور میں بھی جلسہ کرے گی،لاہور جلسے کی ابتدائی تیاریوں کیلئے قیادت نے ہدایت کردی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق  انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا، پی ٹی آئی کسی بڑے وینیو پر جلسہ منعقد کرنے کی خواہاں ہے۔

مزیدخبریں