(24نیوز)سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے جہاں نے سب کی توجہ حاصل کی تھی وہیں اس فلم میں کردار ’مُنی‘ نے بھی ناظرین کے دل موہ لیے تھے۔
اس فلم میں ’مُنی‘ نے پاکستانی بچی کا کردار نبھایا تھا، تاہم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے، جس میں مُنی نواز الدین صدیقی سے 9 سال بعد مل رہی تھی۔تاہم نواز الدین صدیقی ایک لمحے کو پہچان ہی نہ پائے اور مُنی کو اپنی مداح سمجھ بیٹھے، لیکن فورا ہی چہرا پہچان گئے، جس کے ساتھ نواز الدین صدیقی نے فلم کی تھی۔
جبکہ اسی ویڈیو میں اداکارہ ہرشالی ملہوترا کو مسکراہٹ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جو کہ نواز الدین صدیقی سے مصافحے کے دوران خوشگوار موڈ میں دکھائی دیں۔
اس دلچسپ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران دکھائی دیئے، کیونکہ 9 سال قبل فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں جس مُنی کو دیکھا تھا اب وہ کچھ حد تک بدل تو گئی ہیں تاہم چہرے کی مسکراہٹ جوں کی توں ہے۔
دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی تھے جو کہ اداکار اور مٗنی کی اداکاری کی تعریف کرتے دکھائی دیئے اور 9 سال بعد اس ملاقات پر دونوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے دکھائی دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، کوہلی،روہت کے بعد ایک اور کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان