مالی سال 24-2023 کا اختتام، پاکستان ریلوے کی ریکارڈ آمدن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) مالی سال 24-2023 کے اختتام پر پاکستان ریلوے سے 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدن حاصل ہوئی۔
پاکستان ریلوے کی پچھلے مالی سال میں آمدن 63 ارب روپے تھی، رواں سال ریلوے کو پچھلے مالی سال سے 40 فیصد زائد آمدن حاصل ہوئی، ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی، ریلوے کو مالی سال کے آغاز میں حکومت سے 73 ارب آمدن کا ٹارگٹ ملا تھا۔
پاکستان ریلوے کو مسافر ٹرینوں سے 47 ارب آمدن ہوئی، مال گاڑیوں سے 28 ارب روپے کمائے، ریلوے زمینوں اور دیگر ذرائع سے 13 ارب سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: راولا کوٹ جیل سے 20خطرناک قیدی فرار،پولیس کا ایکشن، اہم خبر آ گئی
دوسری جانب سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی اچیومنٹ ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، اگلے سال آمدن کو ایک کھرب روپے تک لے جانے کا عزم ہے۔