اداکارہ حنا خان نے اپنے حوصلے سے مداحوں کے دل جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) موذی مرض کینسر میں مبتلا ہونے والی بھارتی اداکارہ حنا خان کے حوصلے اور یقین نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
حال ہی میں بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر افسوسناک پوسٹ جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جو لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے ہمیشہ صحتیاب دیکھنا چاہتے ہیں، میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس موذی مرض کی تشخیص کے باوجود، میں سب کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں اس بیماری پر قابو پانے کیلئے پُرعزم اور مضبوط ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ میرا علاج شروع ہوگیا ہے، میں چھاتی کے کینسر کو شکست دینے کیلئے ہر جنگ لڑوں گی اور مجھے یقین ہے کہ میں کامیاب بھی ہوجاؤں گی،اس خبر سامنے آنے کے بعد سے ہی بھارتی مداحوں سمیت پاکستانی فینز بھی اداکارہ کی صحت کیلئے دعاگو نظر آئے تھے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حنا خان نے اسٹوری اَپ ڈیٹ کی جس میں انہوں دل اور مسکراتے ہوئے اموجی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بھی گزر جائے گا۔
اداکارہ کے اس حوصلے کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز فنکار اداکارہ کی ہمت کی داد دیتے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز الدین کی 9 سال بعد ’بجرنگی بھائی جان‘کی منی سے ملاقات، سینئر اداکار دیکھ کر حیران رہ گئے