نائیجیریا میں مسلسل 3 خود کش حملوں میں 18 افراد جاں بحق، 48 زخمی

Jun 30, 2024 | 19:27:PM
نائیجیریا میں مسلسل 3 خود کش حملوں میں 18 افراد جاں بحق، 48 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں 3 الگ مقامات پر ہونے والے خود کش حملوں میں 18 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا بم دھماکا ایک شادی کی تقریب میں سہ پہر 3 بجے کے قریب ہوا جس سے چند منٹ بعد جنرل ہسپتال گوزا میں ایک اور دھماکا ہوا اور پھر ہلاک شدگان کی نماز جنازہ پر تیسرا بم دھماکا کیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ تینوں حملے خودکش تھےلیکن تاحال کسی شدت پسند  تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں بوکو حرام اور داعش جیسی انتہا پسند جماعتیں متحرک ہیں۔

زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 سے زائد افراد کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ نائیجیریا فوج نے ریاست بورنو پر بوکو حرام کا قبضہ 2015 میں واگزار کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ: ڈسٹر کٹ جیل سے 19 قیدی فرار، ایک ہلاک