تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے4بہن بھائی ڈوب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک شاہد تبسم)تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4بہن بھائی ڈوب گئے،حادثے کی اطلاع گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہو گیا،علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں کاگ دروازہ کے قریب 4 بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور غوطہ خور جائے حادثہ پر پہنچ گئے،تاہم مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام ڈوبنے والے بچوں کی لاشوں کو نکال لیا۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے 12 سالہ لائبہ کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی۔
جاں بحق ہونے والے تمام بچے اپنے والد کے ساتھ ڈیم پر گھومنے آئے تھے اور نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں 12 سالہ لائبہ ،13 سالہ انیس فاطمہ،11 سالہ ارسلان اور9 سالہ فیضان علی شامل ہیں۔تمام بچے آپس میں بہن بھائی تھے اور ہری پور کے علاقے الولی کے رہائشی تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نےمریضوں کو بھی نہ بخشا،ادویات پر بھی سیلز ٹیکس عائد