روہت شرما کی ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ، ہاردک پانڈیا کا کپتان بننے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فاتح بھارتی کپتان روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو ٹیم کی قیادت سنبھالنے کی ذمہ داریاں دیئے جانے کے امکانات ہیں۔
بھارتی ٹیم نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 9ویں ایڈیشن کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹائٹل اپنے نام کیا، قبل ازیں 2007 میں بھارت ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپیئن بنا تھا، فائنل جیتنے کے بعد روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، اب روہت شرما ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں بھارتی کپتان کی حیثیت سے کھیلیں گے۔
روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو کپتان بنائے جانے کے قوی امکانات ہیں، ہاردک پانڈیا بھارتی ٹیم کے نائب کپتان کی حیثیت سے ورلڈکپ سکواڈ میں شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بلے باز کی اہلیہ کے ہمراہ ٹرافی کیساتھ سونے کی تصاویر وائرل
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا کو کپتان بنانے کی خبریں بھی سامنے آئے تھیں، صرف یہی نہیں رواں سال آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی کپتانی بھی روہت شرما سے لے کر ہاردک پانڈیا کو سونپی گئی تھی۔