غیر منتخب لوگوں کی تعداد میں اضافہ، اکثریت عوام کے منتخب کردہ نہیں: شاہد خاقان عباسی

Jun 30, 2024 | 21:03:PM
غیر منتخب لوگوں کی تعداد میں اضافہ، اکثریت عوام کے منتخب کردہ نہیں: شاہد خاقان عباسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں بیٹھے اکثر لوگ عوام کے منتخب کردہ نہیں ہوتے، اس مرتبہ  اسمبلی میں غیر منتخب لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا،  ہم نے جمہوریت کو قبول نہیں کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے عالمی دن پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان پارلیمانی نظام کے علاوہ کسی دوسرے نظام کے تحت نہیں چل سکتا، اس نظام کی درستگی کی ضرورت ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے میں 2 دن بلایا جاتا ہے 2 گھنٹے کے لئے، اجلاس صرف دن پورے کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے، ہر اسمبلی تنزلی کا شکار ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے اکثر لوگ عوام کے منتخب کردہ نہیں ہوتے، اس مرتبہ  اسمبلی میں غیر منتخب لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، ہم نے جمہوریت کو قبول نہیں کیا، ہم ادارے اور آئین کو مرد الزام نہیں ٹہرا سکتے، آج اسمبلی میں  بغیر شرمندگی کے سفید جھوٹ بولا جاتا ہے، نیب قانون میں چار ترامیم آئی نیب پر کوئی فرق نہیں پڑا.

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان حکومت کیخلاف کھل کر بول پڑے، بڑا مطالبہ کردیا

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج ممبر منتخب ہوتا ہے کل اسے وزیر بنا دیا جاتا ہے، اسمبلی میں تین وزیر بھی نہیں ملیں گے جو اپنی وزارت کو سمجھ سکے، آج وزارتوں کو بیوروکریٹس چلا رہے ہیں، اسمبلی کو وقت نہیں دیا جاتا، ممبرانِ اسمبلی اپنی تنخواہیں بڑھانے سے بھی ڈرتے ہیں، ممبر اسمبلی ہاؤس میں کوئی دفتر کوئی سٹاف موجود نہیں، بین الاقوامی دورے صرف سیر سپاٹوں کے لئے کیے جاتے ہیں۔