نامور شاعراور فلمساز عبداللہ چلی کی حالت تشویشناک ہوگئی 

Jun 30, 2024 | 21:57:PM
نامور شاعراور فلمساز عبداللہ چلی کی حالت تشویشناک ہوگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور شاعر فلمساز اور مصنف عبداللہ چلی کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ 

ایک عرصے سے بیمار معروف شاعر ، فلمساز اور مصنف عبداللہ چلی کی حالت ہسپتال میں تشویشناک ہوگئی،عبداللہ چلی کے ہزاروں لکھے گانے نامور گلوکاروں نے گائے ، ملکہ ترنم نور جہاں، عزرا جہاں ، حمیرا چنا ،مسعود رانا ، ریشماں اور شوکت علی سمیت متعدد گلوکاروں نے عبداللہ چلی کے لکھے گانے گائیں ہیں، عبداللہ چلی نے 5 فلمیں بھی بطور فلمساز بنائیں۔

  یاد رہے کہ عبداللہ چلی ایک عرصہ سے بیمار ہیں،اہل خانہ کی مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی تھی۔  

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ٹریفک حادثے میں زخمی وارڈن دم توڑ گئے