ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کیلئے قومی  ٹیم کا اعلان 

Jun 30, 2024 | 22:37:PM
ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کیلئے قومی  ٹیم کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کیلئے قومی  ٹیم کا اعلان ہو گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی قومی سکواڑ کا اعلان کر دیا، ندا ڈار کپتان برقرار ، تسمیہ رباب پہلی بار ٹیم میں شامل ہوئیں جبکہ ارم جاوید ، عمیمہ سہیل  اور عروب شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 19  سے 28 جولائی تک دمبولا سری لنکا میں ہوگا، پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19جولائی کو روایتی حریف انڈیا کے خلاف کھیلے گی، قومی ٹیم اگلے 2 میچز نیپال اور  متحدہ عرب امارات کے خلاف 21 اور 23 جولائی کو کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جے شاہ کی ورلڈکپ سے متعلق پیشگوئی پوری، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں 5 جولائی سے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں لگے گا۔