ورلڈ کپ جتوانے کے بعد راہول ڈریوڈ کی ٹیم سے راہیں جدا ہو گئیں

Jun 30, 2024 | 23:18:PM

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت میں  اہم کردار ادا کرنے کے  بعد سابق کرکٹر و کپتان راہول ڈریوڈ کا بطور ہیڈکوچ سفر بھی اختتام کو پہنچ گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا، بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2007 کے بعد دوسری بار ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں اٹھائی تھی۔

بھارت کو ورلڈکپ جتوانے کے ساتھ راہول ڈریوڈ کا بھی بطور ہیڈکوچ بھارتی ٹیم سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ راہول ڈریوڈ کا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آخری اسائنمنٹ تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اب رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے

مزیدخبریں