( 24نیوز)اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ یہ کورونا ویکسین نہیں بلکہ Cansino ٹرائل ویکسین کا شاٹ تھا۔
تفصیلات کے مطابق عفت عمر کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے فراہم کیا گیا یہ ٹرائل ویکسین کا شاٹ غیر قانونی نہیں ۔واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے خبر دی تھی کہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے محکمہ صحت کے عملے کو گھر بلایا اور اپنے رشتے داروں کو کورونا ویکسین لگوائی،کورونا ویکسین لگوانے والوں میں اداکارہ عفت عمر بھی شامل تھیں۔تاہم اپنی ٹویٹ کے جواب میں صارفین کے رد عمل کے بعد انہوں نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی ہے۔
صارفین کا کہنا تھا کہ جس ویکسین کا ذکر عفت عمر کررہی ہیں اسکا تو دوسرا شاٹ لگتا نہیں وہ سنگل شاٹ ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کین سائنو ویکسین کے ٹرائل فروری میں ختم ہوچکے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ٹرائل فروری کے شروع میں ختم ہوئے تو مارچ کے آخر میں ٹرائل والی ویکسین کیسے لگوا لی گئی؟اس سے متعلق ٹویٹر صارفین کے کمنٹس نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پابندیاں ٹھاہ۔۔شادی ہالزمیں ’اِن ڈور‘ سروس دھڑلے سے جاری