(24 نیوز)امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی دادی کا 99 سال کی عمر میں کینیا میں انتقال ہوگیا۔آج انکی تدفین کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بارک اوباما کی دادی سارہ اوباما کی بیٹی مرست اونیانگو نے بتایا کہ انکی والدہ کا پیر کی صبح انتقال ہوگیا۔ سارہ اوباما جنہیں لوگ پیار سے ماما سارہ کہا کرتے تھے کوکیسمو کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اوباما کے خاندانی ترجمان شیخ موسیٰ اسمعیل نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتہ سے ماما سارہ کا مزاج ٹھیک نہیں تھا لیکن کورونا ٹیسٹ کے بعد انکی رپورٹ منفی پائی گئی تھی۔ موسیٰ اسمعیل نے کہا کہ سابق صدر اوباما نے اس موقع پر ایک تعزیتی پیغام روانہ کیا ہے۔ ماما سارہ ایک سکول میں بچوں کیلئے مختلف اشیائے خوردنی فراہم کرنے کا معمولی کام کرتی تھیں لیکن ان کے سوتیلے پوتے بارک اوباما کے 2008ء میں امریکی صدر بننے کے بعد انہیں بھی عالمگیر شہرت حاصل ہوگئی۔ شیخ موسیٰ اسمعیل نے مزید بتایا کہ منگل کو ماما سارہ کی مذہب اسلام کے مطابق تدفین عمل میں آئے گی۔