مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبد اللہ  کا  کورونا ٹیسٹ پازیٹیو 

Mar 30, 2021 | 10:06:AM

(24  نیوز)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ  کا  کورونا ٹیسٹ پازیٹیو  آگیا ۔ ان کے بیٹے عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر بتایا کہ میرے والد کی کورونا رپورٹ پازٹیو آئی ہے اور ان میں وائرس کی کچھ علامتیں بھی نظر آرہی ہیں ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق عمر عبداللہ نے مزید بتایا کہ جب تک ہم اپنے کورونا ٹیسٹ نہیں کرالیتے ہیں تب تک میں اور گھر کے دیگر اراکان قرنطینہ میں رہیں گے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل ہے جو گزشتہ کچھ دنوں سے ہمارے رابطے میں آئے ہیں وہ سبھی احتیاطی قدم اٹھائیں ۔

یاد رہےکہ مقبوضہ کشمیر کےسابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ نے دو مارچ کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز سری نگر میں لی تھی ۔ عمر عبد اللہ نے بتایا تھا کہ ان کے والد اور والدہ نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے ۔ ساتھ ہی عمر عبداللہ نے دوسروں سے بھی ویکسین لگوانے کی اپیل کی تھی ۔سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ سری نگر کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور اہلکاروں کا شکریہ ۔ آج میرے 85 سالہ والد اور میری ماں نے کووڈ ویکسین کی پہلی ڈوز لی ۔ میرے والد کوصحت سے وابستہ کئی پریشانیاں لاحق ہیں اور  اگر وہ ویکسین لگوا سکتے ہیں تو آپ بھی لگوا سکتے ہیں ۔

مزیدخبریں