(24 نیوز)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے گنجان آباد علاقے لیاقت آباد میں فرنیچر کے کارخانے میں آتشزدگی کےباعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فرنیچر کے کارخانے کےتہہ خانے میں لگنے والی آگ نے تین منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ گنجان علاقے اور تنگ گلیوں کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ بجھانے کیلئے کافی مشکلات کا سامنا رہا تاہم فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ پر تین گھنٹے بعد قابو لیا گیا۔ فائر فائٹرز نے کولنگ عمل شروع کر دیا ۔ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے آگ بجھانےکے عمل میں حصہ لیا۔