وزیر تبدیل،عمران خان اپنی ناکامیوں پر پردہ پوشی کررہے ہیں:پرویز رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ سے متعلق کہنا ہے کہ وزیر تبدیل کروانے کے لئےپی ڈی ایم بنانے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔
پرویز رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خود ہی اپنی ناکامیوں پر پردہ پوشی کے لئےوزیر تبدیل کرتے رہتے ہیں۔
وزیر تبدیل کروانے کے لۓ پی ڈی ایم بنانے کی ضرورت ہی نہیں تھی وہ تو عمران خود ہی اپنی ناکامیوں پر پردہ پوشی کے لۓ کرتے رہتے ہیں، پی ڈی ایم تو اس نظام کا خاتمہ چاہتی ہے جس میں پارلیمنٹ میں خفیہ کیمرے لگتے ہیں اور سرکاری ووٹوں سے” ہز مجیسٹی لائل اپوزیشن‘‘ بنتی ہے.
وزیر تبدیل کروانے کے لۓ پی ڈی ایم بنانے کی ضرورت ہی نہیں تھی وہ تو عمران خود ہی اپنی ناکامیوں پر پردہ پوشی کے لۓ کرتے رہتے ہیں، پی ڈی ایم تو اس نظام کا خاتمہ چاہتی ہے جس میں پارلیمنٹ میں خفیہ کیمرے لگتے ہیں اور سرکاری ووٹوں سے” ہز مجیسٹی لائل اپوزیشن” بنتی ہے-
— Pervaiz Rashid (@SenPervaizRd) March 30, 2021
پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اس نظام کا خاتمہ چاہتی ہے جس میں پارلیمنٹ میں خفیہ کیمرے لگتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناراضگی کے باوجود پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو بڑی آفر کردی !!!