(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ سے متعلق کہنا ہے کہ وزیر تبدیل کروانے کے لئےپی ڈی ایم بنانے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔
پرویز رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خود ہی اپنی ناکامیوں پر پردہ پوشی کے لئےوزیر تبدیل کرتے رہتے ہیں۔
پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اس نظام کا خاتمہ چاہتی ہے جس میں پارلیمنٹ میں خفیہ کیمرے لگتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناراضگی کے باوجود پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو بڑی آفر کردی !!!