نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کم ایل این جی ملنے کا بہانہ ،فیو ل ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے فروری کیلئے بجلی 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں 90 پیسے فی یونٹ کی منظوری ۔ اضافہ کب لاگو ہو گا ؟؟ فیصلہ حکومتی صوابدید پر چھوڑ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی کی سربراہی میں بجلی کمپنیوں کی رواں مالی سال کی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواستوں پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔بجلی کمپنیوں نے پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے 44 ارب 70کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی۔ دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے 46ارب 65کروڑ روپے وصول کرنے کی استدعا کی گئی۔ ڈسکوز حکام نے کہا کہ اضافی رقم ادائیگیوں، آپریشنز اینڈ مینٹننس سمیت بجلی نقصانات کی مد میں مانگی گئی ہے۔ چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے پوچھا کہ لائن لاسز کو کم کرنے کیلئے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں، بجلی کمپنیاں لائن لاسز کو کم کرنے کیلئے پلان دیں، گزشتہ سماعت پر بھی اتھارٹی نے پلان مانگا تھا ابھی تک نہیں ملا۔نیپرا نے بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی جس پر فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا ہونے کے باوجود یکم اپریل سے موٹر سائیکلیں مزید مہنگی