(24نیوز) وزیر خزانہ کے عہدے سے فارغ ہونے والے عبدالحفیظ شیخ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی تصدیق نئے وزیرخزانہ حماد اظہر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نئے وزیر خزانہ حماد اظہر نے لکھا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ میں ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔