لیاقت باغ میں جلسہ۔۔جماعت اسلامی پر ایک اور مقدمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ کرنے پر پولیس نے جماعت اسلامی کیخلاف کارسرکار میں مداخلت کا دوسرا مقدمہ درج کرلیا۔
جماعت اسلامی پر دوسری ایف آئی آر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے درج کرائی۔ ایف آئی آر کے مطابق جماعت اسلامی کے 200 سے زائد کارکن زبردستی لیاقت باغ میں داخل ہوئے انہوں نے پی ایچ اے سکیورٹی عملے کو زدوکوب کیا۔جماعت اسلامی پر دوسری ایف آئی آر ایڈمنسٹریٹر پارکس راشد علی کی درخواست پر درج ہوئی جس کے مطابق جماعت اسلامی کارکنوں نے لیاقت باغ مرکزی دروازے کے تالے توڑے۔