چین اور ایران کےبڑھتے تعلقات پر کئی سال سے فکرمند ہوں: جو بائیڈن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ میں چین اور ایران کے درمیان بڑھتے تعلقات پر کئی سال سے فکرمند ہوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز پہلے امریکا کے مقابلے میں حلیف ممالک چین اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے 25 سالہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے جس کے بعد امریکا اور نئی بائیڈن انتظامیہ میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔چین اور ایران کے درمیان حالیہ دنوں میں بڑھتی قربتوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو پریشان کیا ہوا ہے، امریکی صدر جو بائیڈن اس سے پہلے بھی متعدد بار چین سے کشیدہ تعلقات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں تاہم حالیہ معاہدے پر بات کرتے ہوئے پہلی بار امریکی صدر نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ائیرپورٹ پر ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا چین اور ایران کے درمیان معاہدہ پر خدشات ہیں۔۔؟، امریکی صدر نے اپنےجواب میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تعلقات پر میں کئی سال سے فکر مند ہوں۔
1) Reporter: "Are you concerned about the partnership between Iran and China?"
— Mike (@Doranimated) March 29, 2021
Biden: "I’ve been concerned about that for a year."
2) Sec. Blinken, 3/19/21, re his talks with the Chinese foreign minister: “On Iran...our interests intersect." https://t.co/QZYfD0H4YK pic.twitter.com/HHdKOEUu1N
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے چین اور ایران پر تجارتی پابندیاں بھی عائد کی جا چکی ہیں جبکہ چینی اثرو رسوخ کے باعث جو بائیڈن نے برطانیہ کو چین کے’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ کی طرز کا نیا منصوبہ بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔