گنجے پن میں شہزادہ ولیم نے دنیابھرکے مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانیہ میں ہونے والے ایک حالیہ سروے میں حیران کن طور پر ہولی وڈ اداکاروں اور بڑے بڑے سیاستدانوں کے برعکس برطانوی شہزادہ ولیم دنیا کے ’پرکشش گنجے‘ قرار پائے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے مشہور پلاسٹک سرجری کے ادارے کی جانب سے کئے گئے سروے کو متعدد اقسام کی پلاسٹک سرجریز کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے ’longevita‘ نے سر انجام دیا اور ادارے نے انٹرنیٹ پر ’گنجے مردوں‘ کو تلاش کئے جانے سے متعلق ڈیٹا کا جائزہ لیا۔سروے کے دوران ادارے نے یہ دیکھا کہ دنیا بھر میں کتنے افراد نے دنیا کی کس معروف گنجی شخصیت کو کیسے الفاظ، جملوں یا معاملوں پر سرچ کیا۔ادارے کے مطابق دنیا بھر میں ’پرکشش‘ لفظ کے ساتھ سب سے زیادہ برطانوی شہزادہ ولیم کو تلاش کیا گیا، اسی لئے انہیں ہی دنیا کا ’پرکشش گنجا‘ مرد قرار دیا گیا۔
یعنی دنیا بھر میں شہزادہ ولیم کی انٹرنیٹ پر تلاش کے دوران ان کے نام کے ساتھ ’سیکسی‘ کا لفظ استعمال کیا گیا، جس وجہ سے کاسمیٹک کے ادارے نے نتائج میں انہیں ’پرکشش گنجا‘ مرد قرار دیا۔حیران کن طور پر مذکورہ فہرست میں ہولی وڈ کے پرکشش اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں نمایاں رہنے والے ڈیوائن جونسن اور ون ڈیزل آخری نمبروں پر آئے۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی باکسر مائیک ٹائسن، تیسرے نمبر پر برطانوی اداکار جیسن اسٹاتھم، چوتھے نمبر پر امریکی ریپر پٹ بل اور پانچویں نمبر پر امریکی کاروباری شخصیت مائیکل جارڈن رہے۔ پرکشش گنجے‘ مرد حضرات کی فہرست میں چھٹے نمبر پر باکسر فلائیڈ مے ویدر، ساتویں نمبر پر امریکی اداکار جان ٹروولٹا، آٹھویں نمبر پر ہولی وڈ اداکار بروس ولز، نویں نمبر پر ڈیوائن جونسن اور دسویں نمبر پر ون ڈیزل رہے۔
یہ بھی پڑھیں: 57 سال کی عمر میں دوسرے بچے کا جنم۔۔۔۔!