(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ نے حکومتی امور قومی جذبے سے انجام دیئے۔ ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے پر ردعمل میں کہا کہ حفیظ شیخ نفیس اور محنتی انسان ہیں۔ حفیظ شیخ کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے عبدالحفیظ شیخ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور مشیر خزانہ حکومتی امور تندہی اور قومی جذبے سے انجام دیئے۔ مشکل حالات کے باوجود حفیظ شیخ نے ملک کی معاشی بہتری میں حصہ ڈالا۔