سالوں سے بند پاکستان سٹیل کی بحالی کافیصلہ، سمری ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی حکومت نے6 سال سے بند پاکستان سٹیل کو چلانے کیلئے سٹیل ملز سبسڈری کمپنی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نئی کمپنی کا 7رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔پاکستان سٹیل ملز کے تمام اثاثے آئندہ ہفتے نئی کمپنی کو منتقل کردئیے جائیں گے۔550ارب رو پے سے زائد خسارہ اور واجبات پاکستان سٹیل ملز لمیٹڈ کی بُک میں رہیں گے،لیز یا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئے سرمایہ کار کو کلین بُک ملے گی،عامرممتاز کو پاکستان سٹیل ملز سبسڈری کا چئیرمین تعینات کیا گیا ہے۔ وزارت صنعت وپیداوار نے حتمی منظوری کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔