غیر قانونی ٹھیکوں میں کرپشن ریفرنس،گیلانی کی  حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور 

Mar 30, 2021 | 15:21:PM
غیر قانونی ٹھیکوں میں کرپشن ریفرنس،گیلانی کی  حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)غیرقانونی ٹھیکوں میں کرپشن ریفرنس پرسماعت ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور  کرلی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں میں کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر تے ہوئے تمام ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دےدیا۔