مخالفین کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ جب عدم اعتماد آئے تو دیکھ لیں گے ڈرنے والے نہیں ہیں۔مخالفین کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کوئی ان ہاؤس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے، سپریم کورٹ کے بلدیاتی ادارے پر تفصیلی فیصلے کے بعد قانونی لائحہ عمل اختیار کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چنیوٹ کے ترقیاتی پیکیج سے متعلق کہا کہ چنیوٹ ڈسٹرکٹ پیکیج کے تحت 12 بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے جس میں روڈ سیکٹر کے 6، ہیلتھ اور ایجوکیشن کے 2، 2، نکاسی آب اور پولیس لائنز کا منصوبہ شامل ہے، چنیوٹ میں 250 بیڈ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کلہ چنیوٹ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور پولیس لائنز بھی بنائی جائیں گی جس میں فراہمی و نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے دیگر منصوبے بھی شامل ہوں گے، لالیاں میں بوائز کالج اور بھوانہ میں گرلز ڈگری کالج بنانے کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے گی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا فیصل آباد، چنیوٹ سرگودھا 67 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جائے گی، فیصل آباد، چنیوٹ، سرگودھا روڈ میگا پراجیکٹ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایا جائے گا، چنیوٹ پنڈی بھٹیاں روڈ کی بحالی اور تعمیر و مرمت کے لئے کاوش کر رہے ہیں۔عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں 2018 کے نرخ پر اشیائے صرف فراہم کریں گے، گندم خریداری پالیسی پر عملد رآمد کر کے کاشتکار کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
دوسری جانب چنیوٹ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے چنیوٹ میں عوام کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے 2 افسروں کو معطل کر دیا گیا ہے، معطل افسروں میں تحصیل دار چنیوٹ ندیم خواجہ اور اکاؤنٹینٹ اکاؤنٹ آفس چنیوٹ محمد ارشد گھمن شامل ہیں۔