کپتان پھر میدان میں۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)موذی مرض کورونا سے وزیراعظم عمران خان صحت یاب ہو گئے ہیں اور ان میں وائرس کی کوئی علامات باقی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کام کرنا شروع کر دیاہے اور ان میں اب کورونا وائرس کی اب کسی قسم کی علامات نہیں رہیں ۔عمران خان قومی اور بین الاقوامی گائیڈ لائنز کے مطابق کام کر رہے ہیں۔گائیڈ لائنز کے مطابق عمران خان کو اب کورونا ٹیسٹ کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
فیصل سلطان نے بھی عمران خان کو دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے کی تجویزد ی ہے۔
دریں اثناء سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔گزشتہ روز ہی اس عہدے پر فائز ہونے والے وزیر خزانہ حماد اظہر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی۔اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ 'ابھی معلوم ہوا کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کووِڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں ان کی جلد صحتیابی اور اچھی صحت کے لیے دعاگو ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:مخالفین کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے: عثمان بزدار