(24 نیوز)رشید شاہ کو کیا بیماری ہے اوراسے 18 ماہ سے ہسپتال میں کیوں رکھا گیا ہے ،پی ٹی آئی رہنما نے پٹیشن دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے خورشید شاہ کی بیماری کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے۔ رٹ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال کا ایک فلور خورشید شاہ کیلئے وقف کیا گیا ہے جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔پٹیشن میں وزارت داخلہ سندھ اور این آئی سی و ی ڈی ہسپتال کی انتظامیہ کو فریق بنایاگیاہے۔
عدالت عالیہ نے پٹیشن کی سماعت کی تاریخ 6 اپریل مقرر کردی ،فریقین کو نوٹس جا ری ،پی ٹی آئی رہنما کا رٹ پٹیشن میں کہنا ہے کہ حیرت ہے خورشید شاہ 18 ماہ سے ہسپتال داخل میں مگر ڈاکٹرز ان کا مرض تشخیص نہیں کرسکے ہیں۔ہسپتال عوام کے ٹیکس کے پیسے سے بنا ہے اسے ذاتی استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
وہ ہسپتال کے ایک فلور پر قابض ہیں جہاں پر وہ افسروں اور لوگوں سے میٹنگز کررہے ہیں،جب یہ سہولت خورشید شاہ کےلئے ہے تو یہ سہولت عام آدمی کےلئے کیوں نہیں ہے۔