عوامی نیشنل پارٹی کا جلسے و جلوسوں پرپابندی کا اعلان

Mar 30, 2021 | 18:17:PM

(24 نیوز) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث عوامی نیشنل پارٹی نے ملک بھر میں پارٹی اجتماعات پر پابندی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی رہنما امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے، عہدیدار و کارکن پارٹی کے زیر اہتمام اجتماعات کے اہتمام سے گریز کریں۔
 ملک بھر میں عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، عوام احتیاط نہیں کریں گے تو پھر کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا نہیں جاسکے گا ۔کورونا اسی تیزی کے ساتھ پھیلتا گیا تو ہسپتالوں اور طبی عملے پر دبائو بڑھ جائےگا۔ اس صورتحال میں ملک بھر میں عوام کو ویکسی نیشن کی اشد ضرورت ہے ۔
اے این پی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ حکومت عوام کو ویکسین کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں، حکومتی اور صحت کے متعلقہ ادارے ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ عوام کو معاشی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حکومت حل کے لئے اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت سیفٹی ماسک پہننے کی ہدایت دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کے بیان کے مطابق ’ماسک کے بغیر بازاروں میں گھومنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی ایک ماہ کے لیے لگائی گئی ہے۔’بغیر ماسک گھومنے پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:خورشید شاہ کو جیل کی بجائے ہسپتال میں کیوں رکھا گیا ہے ؟ پٹیشن دائر

مزیدخبریں