(24 نیوز)اٹک سے چیئرمین بلدیہ شیخ ناصر ، ارکان وکارکنوں کے خلاف بلدیہ گیٹ کے تالے اور ہال کے شیشے توڑ کر اندر داخل ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق مطابق اٹک سے چیئرمین بلدیہ شیخ ناصر اور ان کے ساتھ آنے والے ممبرز اور کارکن نے ڈنڈے ہتھوڑے اورلوہے کے اوزارپکڑرکھے تھے۔مسلح افراد نے بلدیہ دفترمیں گھس کر سرکاری کاغذات پھاڑے اورملازمین کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
ایف آئی آرمیں ن لیگ کے نوممبران سمیت 50/تا60 نامعلوم افرادبھی شامل کئے گئے ہیں۔ایف آئی آرمیں چھ مختلف دفعات درج کی گئیں ہیں۔ مقدمہ بلدیہ اٹک کے انفورسمنٹ انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ کے ہمراہ پی ٹی آئی کے ممبران بلدیہ بھی موجود رہے۔پی ٹی آئی ممبران بلدیہ کے نام ایف آئی آرمیں شامل نہیں کئے گئے۔ عدالت کی جانب سے بلدیاتی ادارے بحال ہونے کے بعد متعدد چیئرمین چارج سنبھالنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :اس سال عید کا چاند کیسے دیکھنا ہے ؟ حکومت کا نیا طریقہ