گلگت بلتستان اب ترقی کریگا۔۔تاریخی پیکیج منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی ۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ محمد حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسروں نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا وہاں علاقے کے مسائل کا موثر حل اور نوجوانوں کو نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت
بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،اس خطے میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے برو¿ے کار لانے کی ضرورت ہے ،وزیراعظم نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔کیا فائدہ اتنی بڑی ڈگریوں کا جب کام کیلئے بندے باہر سے بلانا پڑیں،چیف جسٹس