عوام کورونا کو سنجیدہ نہیں لیں گے تو سخت اقدامات کرنا پڑیں گے، چوہدری سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ رہی ہے ،خدا کیلئے عوام کو رونا کی تیسر ی لہر کو سنجیدہ لیں ‘ اگر عوام لاپروائی کا مظاہر ہ کر یں گے تو پھرکورونا وباءکو پھیلنے سے روکنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری سرور نے گور نر ہاﺅس لاہور میںینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد سے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے عوام ایس او پیز پر عمل کر یں اور اس مشکل وقت میں احتیاط کا دامن ہاتھ نہ چھوڑ یں ورنہ کورونا کے حوالے سے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔
گور نر پنجاب نے کہا کہ جب عوام کورونا کو سنجیدہ نہیں لیں گے تویقینی طور پر حکومت کو کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے اور عوام کو اس مہلک بیماری سے بچانے کیلئے مزید سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کورونا کے حوالے سے تمام تر خطرات کے باوجود عوام کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں عوام سے کہتا ہوں کہ خدا کیلئے اپنے اور پاکستان کیلئے کوروناکی تیسری لہر کو بہت زیادہ سنجیدہ لیں اور کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کیا کریں ورنہ حالات مزید خراب ہوں گے اور پاکستان ایسے حالات کا کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا ۔
گورنر نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے سے ہسپتالوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ دباﺅ میں اضافہ ہورہا ہے اور ان حالات میں ہمارے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر طبی عملہ کورونا کے مر یضوں کے علاج کیلئے جس طر ح اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر ان کاعلاج کر رہے ہیں اس پر انہیں جتنا بھی خر اج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کر تاہوں کہ وہ غیر ضروری ملاقاتوں اور سفرسے بھی گر یز کر یںاور زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں رہیں کیونکہ لوگوں کے ایک دوسرے سے ملاقاتوں اور رش والی جگہوں پر جانے سے بھی کورونا تیزی کیساتھ پھیلتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری سو فیصد پوری کر نا ہوگی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کر نی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس وبا ءسے جلد ازجلد نجات عطا فر مائے ۔گور نر پنجاب نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اوروفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت کورونا سے متاثرہ تمام افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ 22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے اور ہم سب نے ملکر اس جنگ میں کورونا کو شکست دینی ہے جو صرف اور صرف کورونا ایس او پیز عمل سے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔