ایف اے ٹی ایف کی کڑی شرائط ۔۔ ریئل اسٹیٹ ایجنٹ سر پکڑ کر بیٹھ گئے

Mar 30, 2021 | 19:42:PM

(24نیوز)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی کڑی شرائط کے بعد ملک بھر میں موجود ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئیں۔
 اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی ا?ر) نے بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے گزشتہ سال کی سرمایہ کاری کا ریکارڈ مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان، کے پی اور جنوبی پنجاب سرمایہ کاری کے لیے ہائی رسک شمار کیے جاتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ہائی رسک علاقوں کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مانگا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ان علاقوں میں منظور اور مسترد درخواستوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ۔ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر نے ریذیڈنٹس اور نان ریذیڈنٹس سرمایہ کاروں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔کورونا کے وار جاری۔۔مزید100 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

مزیدخبریں