عمران خان کا مودی کو جوابی خط ، تعلقات کی بحالی کی خواہش

Mar 30, 2021 | 19:54:PM
عمران خان کا مودی کو جوابی خط ، تعلقات کی بحالی کی خواہش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خط کا جواب  دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارت سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں یوم پاکستان پر مبارکباد پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم عمران خان نے خط میں مزیدکہا ہے کہ کورونا کیخلاف بھارت کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے خط میں لکھا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کیلئے تمام تنازعات کاحل ضروری ہے دونو ں ملکو ں کو تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرناضروری ہے۔
واضح رہے کہ یوم پاکستان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط بھیجا تھا جس میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ پیغام میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ہم ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔ یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔
مودی نے کہا تھا کہ دونوں ممالک میں خوشگوار تعلقات کیلئے اعتماد پر مبنی دہشتگردی اور دشمنی سے پاک ماحول اہم ہے۔نریندر مودی نے خط میں کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کیلئے  نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔