ماسک نہ پہننے پرکس کا چالان نہیں ہوگا۔۔؟ انتظامیہ نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور میں ماسک نہ پہننے پر موٹرسائیکل سواروں، ذاتی گاڑیاں اور پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والوں کے بھی چالان کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
۔ سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے فیصل چوک مال روڈ پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسانی جانیں ضروری اور اس کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے بتایا کار میں بغیر ماسک ایک فرد کا چالان نہیں ہوگا، دو یا دو سے زائد افراد کےلئے ماسک ضروری ہو گا، موٹرسائیکل پر سنگل سوار ہونے کی صورت میں چالان نہیں ہوگا، پبلک سروس وہیکلز میں 50 فیصد سواریوں کی اجازت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک ہی روز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2609 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔
واضح رہے منگل کوپبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 08 مقدمات بھی درج کرائے گئے۔لاہور، 2089 موٹرسائیکلوں، 200 رکشوں ، 155 کاروں ،114 پبلک ٹرانسپورٹ ، 47 منی مزدا اور 04 ٹرالر کا چالان ٹکٹ ایشو کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔ ایف اے ٹی ایف کی کڑی شرائط ۔۔ ریئل اسٹیٹ ایجنٹ سر پکڑ کر بیٹھ گئے