(24نیوز)اڑھائی سالہ بچی کو اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر پولیس نے متاثرہ بچی کو ہسپتال منتقل کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی کے علاقہ میں اڑھائی سالہ بچی کو اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس نے واقعہ رپورٹ کر کے متاثرہ بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا اور واردات میں ملوث ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے گا۔ڈی پی او میانوالی کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔کیا فائدہ اتنی بڑی ڈگریوں کا جب کام کیلئے بندے باہر سے بلانا پڑیں،چیف جسٹس
اڑھائی سالہ بچی سے اوباش کی زیادتی
Mar 30, 2021 | 20:38:PM