عمیر قاضی کی سہاگ رات کی ویڈیو وا ئرل مگر اس میں اداکارہ صبور کیوں؟صارفین برہم

Mar 30, 2021 | 20:48:PM

 (24 نیوز)عمیر قاضی کی مہندی میں کی تقریب میں اداکارہ صبور علی نے یاسر حسین کے ساتھ خوبصورت رقص کیا تاہم اب عمیر قاضی کی سہاگ رات کی ایک ایسی ویڈیو آ گئی کہ اداکارہ صبور علی کے ڈانس کی تعریف چھوڑ کر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید شروع کر دی۔
 تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں اداکارہ صبور علی بیڈ پر دولہا دلہن کے درمیان بیٹھی ہیں۔اگرچہ صبور علی اور عمیر قاضی اچھے دوست اورآپس میں بے تکلف بھی ہیں لہٰذا ان میں ایسی حرکت کوئی بڑی بات نہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کو صبور علی کا اس طرح دولہا دلہن کے درمیان میں ’لیٹنا‘ نہیں بھایا اور انہوں نے اداکارہ کو کھری کھری سنانا شروع کر دیں،یعنی کمنٹس سیکشن میں۔
 صارف صائمہ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”حد ہو گئی، صبور علی پاگل ہو گئی ہے۔‘
 ایک اور لڑکی نے کہا کہ ”صبور ڈراموں میں بھی ایسے ہی کردار ادا کرتی ہے اور اب لوگوں کی حقیقی زندگیوں میں گھس رہی ہے۔
عثمان نے لکھا کہ ”یہ کیا بے شرمی ہے۔“ صباحت آصف نے کہا کہ ”دلہن نے ایک تھپڑ کیوں نہیں مارا اس کو۔

یہ بھی پڑھیں: ماسک نہ پہننے پرکس کا چالان نہیں ہوگا۔۔ انتظامیہ نے بتا دیا

مزیدخبریں