خوب سوﺅ۔۔آرام کرو۔۔۔عمران کا مشورہ 

Mar 30, 2021 | 20:57:PM

 (24نیوز)کورونا کا شکار صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق وزیراعظم نے ان سے اپنا تجربہ شیئر کیا اور ٓرام، نیند اور سوپ کا مشورہ دیا ہے۔
عارف علوی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’میں نیک خواہشات اور دعاؤں پر سب کا شکرگزار ہوں، کیونکہ دعائیں شفایابی کا باعث بنتی ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بہت ساری دعاو¿ں کے سبب میں آج بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
صدر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھ سے اپنا تجربہ شیئر کیا، آرام، نیند اور سوپ کا مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔ عمیر قاضی کی سہاگ رات کی ویڈیو وا ئرل مگر اس میں اداکارہ صبور کیوں؟صارفین برہم 

مزیدخبریں