(24 نیوز)مہنگائی کے ہاتھوں پسے ہوئے عوام کیلئے اچھی خبر آگئی،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی۔یکم اپریل 2021 سے اگلے 15دن کیلئے ملک میں پٹرول ڈیڑھ روپے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام جینا محال بنادیا ہے، مہنگائی کے اس دور میں اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی سفارش کردی ہے،اوگرا نے پٹرول 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کم کرنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے، ذرائع ابلاغ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم آج فیصلہ کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ میں ایک اور ردوبدل کی گئی، تابش گوہر کو پیٹرولیم ڈو یژن کا اضافی چارج دے دیا گیا، پیٹرولیم ڈو یژن کے امور تابش گوہر دیکھیں گے۔ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، چند دن قبل ندیم بابر سے پیٹرولیم ڈویژن کا چارج واپس لے لیا تھا۔
یاد رہے کہ ہنڈا نے سی ڈی 70اور125 سی سی ون ٹو فائیو کی قیمتیں 1600تک بڑھا دیں، ہنڈا سی ڈی 70بیاسی ہزارنو سو روپے میں شہریوں کو ملے گی۔ ہنڈا 125 سی سی شہریوں کو 1لاکھ36ہزار 500 روپے میں مل سکے گی۔
ادھر انٹر بینک میں پاکستانی قد میں مسلسل اضافہ، ڈالر کی قیمت میں کمی آنے لگی. 95 پیسے کی کمی سے انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 153روپے 09 پیسے پر کلوز ہوئی۔ انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ، ڈالر کی قدر میں 95 پیسے مزید کمی آ گئی۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی آئل مصنوعات میں کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
یکم اپریل سے پٹرول کتنا سستا ہوگا؟ وزیراعظم آج بتائیں گے
Mar 30, 2021 | 20:59:PM