فیکٹری ملازمین کیلئے سوشل سکیورٹی کا اہم اقدام

Mar 30, 2021 | 21:45:PM

(24 نیوز)سوشل سکیورٹی نے  11 لاکھ 50 ہزار فیکٹری ملازمین کو جدید ای کارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔صحت سہولت ای کارڈ منصوبہ کیلئے 16 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں جس کی گورننگ باڈی سے منظوری لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل سکیورٹی دستاویزات میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں فیکٹری رجسٹرڈ ورکرز کے پاس تاحال صرف 6 لاکھ 50 ہزار مینوئل کارڈ موجود ہیں۔سادہ کارڈ ہونے کے باعث متعدد افراد کیجانب سے غیر قانونی طور پر صحت سہولیات حاصل کرنے کی شکایات تھیں۔
دستاویزات کے مطابق جرمن تنظیم جی آئی زی کے تعاون سے فی الحال 20 ہزار کارڈز کا منصوبہ لاہور میں پائلٹ کیا جا رہا ہے۔ای کارڈ میں آر فائیو فارم کا ڈیٹا اور مزدوروں کی فیملی ممبران کے ریکارڈ کا اندراج کیا جائے گا۔کارڈ میں کیو آر کوڈ کے استعمال سے غیر قانونی استعمال کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ ای کارڈ منصوبہ کے تحت ہزاروں فیکٹری ملازمین مستفید ہونگے اور آنے والے دنوں میں اس پروگرام کو مزید وسیع کردیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:  آزادی رائے حق ۔۔مگر۔۔سوشل میڈیا قوانین تبدیل ہونگے

مزیدخبریں